بلوچستان کے ضلع قلع عبداللہ میں ڈیڑھ برس کا بچہ پولیو سےمتاثر ہوا ہے۔ جس کے بعد رواں سال بلوچستان میں پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد 27 ہوگئی ہے۔اس سے قبل 19 دسمبر کو پاکستان میں پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد رواں سال ملک بھر میں پولیو سے متاثرہ افراد کی تعداد 64 تک پہنچ گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق پولیو کیسز میں سب سے زیادہ 27 کا تعلق بلوچستان سے ہے جب کہ خیبرپختونخوا سے 18، سندھ سے 17 اور پنجاب، اسلام آباد سے ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا۔ حکام نے والدین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو اس وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی ٹیکوں کو یقینی بنائیں۔
Discussion about this post