عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد آج پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کاروبار کا 2 ہزار 231 پوائنٹس اضافے کے ساتھ آغاز ہوا۔ ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف سے 3 ارب ڈالر کی ڈیل کے بعد کاروبار کے پہلے روز زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار جاری ہے اور 100 انڈیکس 2 ہزار 400 پوائنٹس کے تاریخ ساز اضافے کے بعد 43 ہزار 853 پر آ گیا ہے۔ یاد رہے کہ عید سے پہلے 100 انڈیکس 41 ہزار 452 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان3 ارب ڈالر کا معاہدہ ہوا ہے۔ جس کے بعد بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی جانب سے اسٹاف لیول معاہدے کا اعلان بھی کیا جا چکا ہے۔ پاکستان کو آئی ایم ایف سے 3 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کی ابتدائی منظوری مل گئی، جس کے بعد ڈیفالٹ کا خطرہ کم ہو گیا ہے۔
Discussion about this post