پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی تیزی کے سبب نئی تاریخ رقم ہو گئی اور بلند ترین سطح کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ ساڑھے 3 ماہ کے بعد پی ایس ایکس میں بلند ترین سطح کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ حصص بازار میں کے ایس ای 100 انڈیکس 641 پوائنٹس کے اضافے سے 66547 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا جب کہ اس سے پہلے دسمبر 2023 میں اسٹاک مارکیٹ 66426 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوئی تھی۔ خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری کی خبروں اور آئی ایم ایف سے مثبت مذاکرات کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونا شروع ہوگیا۔ معلوم ہوا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد پہلی بار جمعہ کے روز اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کریں گے۔
Discussion about this post