پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان بدستور جاری ہے اور بدھ کو 72 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرنے کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔ غیرملکیوں کی سیمنٹ بینکنگ سمیت دیگر شعبوں میں خریداری سرگرمیوں سے کاروباری دورانیے میں ایکسچینج میں آج 728پوائنٹس کی تیزی آگئی جس کے نتیجے میں پہلی بار انڈیکس نے 72000پوائنٹس کی سطح عبور کرلی۔ کاروباری تجزیہ کاروں کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مثبت بات چیت اور سعودی عرب کی طرف سے 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے سلسلے میں پیش رفت کے دوران سرمایہ کاروں کا مارکیٹ پر اعتماد بحال ہوا ہے۔
Discussion about this post