پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کا آغاز 11 اپریل سے ہوگا، ایونٹ 18 مئی تک کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں ہونے جارہا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ پاکستان سپر لیگ انتظامیہ نے شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر کی خدمات ایونٹ کے ترانے کے لیے حاصل کرلی ہیں تاکہ فینز کے جوش و خروش کو بڑھایا جاسکے۔

پی سی بی کی جانب سے سوشل میڈیا پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے ترانے کا ایک پوسٹر جاری کیا گیا جس میں علی ظفر کو نقاب میں دیکھا گیا۔ تاہم ترانے کے نام کے حوالے سے پی سی بی نے کوئی معلومات فراہم نہیں کیں بس یہی بتایا گیا کہ جلد پی ایس ایل کا ترانہ علی ظفر کی آواز میں ریلیز کیا جائے گا۔ علی ظفر کئی بار پی ایس ایل کا ترانا گا چکے ہیں، گزشتہ سیزن میں بھی پی ایس ایل اینتھم ‘کُھل کے کھیل’ میں انہوں نے ہی آوازکا استعمال کیا تھا۔
Discussion about this post