بورڈ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس ٹیکنالوجی سے کھلاڑیوں کی نقل و حرکت بشمول فیلڈرز کے کوآرڈینیٹ، بولر کے رن اپ اور بیٹنگ اسٹانس کو ہر ایک ڈلیوری پر فریم بہ فریم ٹریک کیا جائے گا۔ اسی طرح ٹیکنالوجی کھیل کے مختلف پہلوؤں کا بال بائی بال ریکارڈ بھی رکھے گی۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر کے مطابق پلیئر ٹریکنگ ٹیکنالوجی پی ایس ایل کو جدید کرکٹ براڈکاسٹنگ بنانے کی جانب ایک اور قدم ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میچ میں شفافیت اور امپائر کو فیصلوں میں مدد کیلئے میچ آفیشل ٹیکنالوجی متعارف کراچکا ہے ۔
Discussion about this post