کراچی ٹریفک پولیس نے پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے میچز کے لیے ٹریفک پلان جاری کردیا۔ جس کے تحت نیشنل کوچنگ سینٹر چائنا گراؤنڈ پارکنگ کے حوالے سے کارساز سے آنے والے میڈیا سے تعلق رکھنے والے حضرات حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ، اسٹیڈیم فلائی اوور کے نیچے سے ہوتے ہوئے سر شاہ سلیمان روڈ پر نیشنل کوچنگ سینٹر چائنا گراؤنڈ میں اپنی گاڑیاں پارک کرنے کے اہل ہوں گے۔ اسی طرح ملینیم مال سے آنے والے میڈیا سے وابستہ حضرات اسٹیدیم روڈ یعنی پیر صبغت اللہ شاہ راشدی روڈ سے ہوتے ہوئے ، اسٹیڈیم فلائی اوور کے نیچے سے دائیں جانب سر شاہ سلیمان روڈ پر نیشنل کوچنگ سینٹر چائنا گراؤنڈ میں اپنی گاڑی پارک کرسکیں گے۔
— Karachi Traffic Police (@Khitrafficpol) February 13, 2023
اسی طرح سے نیو ٹاؤن سے آنے والے اسٹیدیم روڈ سے ہوتے ہوئے آغا خان اسپتال کے بعد بائیں جانب سر شاہ سلیمان روڈ پر نیشنل کوچنگ سینٹر چائنا گراؤنڈ میں اپنی گاڑیاں پارک کریں گے۔ جن تماشائیون کے پاس میچ کے ٹکٹ ہوں گے ان کے لیے ڈالمیا روڈ پر غریب نواز فٹبال گراؤنڈ میں پارکنگ کے انتظامات کر دیے گئے ہیں، گاڑی پارک کرنے کے لیے شناختی کارڈ اور میچ کا ٹکٹ دکھانا ضروری ہوگا۔ اس مقام سے شٹل سروس انہیں میدان تک لے جائے گی۔ ٹریفک پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ میچ کے دوران لیاقت آباد نمبر 10 سے حسن اسکوائر پل کی طرف نیشنل اسٹیڈیم کے لیے ٹریفک کو نہیں آنے دیا جائے گا۔ یونیورسٹی روڈ ایکسپو سینٹر ٹرننگ سے اسٹیڈیم کی جانب جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند ہوگی جبکہ اسٹیڈیم روڈ سے حسن اسکوائر تک ٹریفک رواں دواں رکھی گئی ہے۔
— Karachi Traffic Police (@Khitrafficpol) February 13, 2023
Discussion about this post