پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نےایک بار پھر صارفین کےلیے انتباہ جاری کیا ہے کہ اجنبی افراد سے اپنی ذاتی اورمالیاتی معلومات ہرگز شیئر نہ کریں۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین انجان نمبروں سے آنے والے کسی لنک کو کلک مت کریں، حکومتی ادارے صارفین سے کوئی ذاتی تفصیل یا پاس ورڈ طلب نہیں کرتے، اجنبی لوگوں سے اپنی ذاتی اورمالیاتی معلومات ہرگز شیئر نہ کریں۔ دھوکہ دہی اورآن لائن فراڈ میں ملوث نمبروں کی پی ٹی اے کو رپورٹ کریں، فراڈ اور دھوکہ دہی میں ملوث موبائل سمز کو بلاک کردیا جائے گا۔ یاد رہے کہ پی ٹی اے کے ہفتہ آگاہی برائے سائبر سیکیورٹی 2024 کا آج سے آغاز ہوگیا جو 15 دسمبر تک جاری رہے گا۔ اس ہفتہ کا مقصد انفرادی اور صارفین کی سطح پر ڈیجیٹل تحفظ کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے، جس میں آن لائن سیکیورٹی، ڈیٹا پرائیویسی، اور سائبر کرائمز کے قانونی پہلووٴں پر روشنی ڈالی جائے گی، جیسا کہ الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے ایکٹ 2016 (پیکا) میں درج ہے۔
پی ٹی اے اس دوران ماہرین کی موجودگی میں پینل ڈسکشن کا اہتمام کرے گا تاکہ افراد اور اداروں کو سائبر خطرات سے بچاوٴ پر مشتمل اہم معلومات فراہم کی جا سکے۔ پی ٹی اے کی طرف سے شہریوں، کاروباری اور تعلیمی اداروں کو مدعو کیا جاتا ہے کہ وہ پی ٹی اے کے سوشل میڈیا ہینڈلز پر موجود مواد کو دیکھیں، پوسٹ اور شیئر کریں اور پاکستان کے سائبر ماحول کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کریں۔
Discussion about this post