محکمہ داخلہ پنجاب نے موبائل اور انٹرنیٹ سروس کی معطلی کیلئے وزارت داخلہ کو مراسلہ بھجوادیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ضمنی انتخابات کے دن 13 اضلاع و تحصیلوں میں موبائل و انٹرنیٹ سروس معطل کی جائے۔ اس سلسلے میں لاہور، شیخوپورہ، قصور، تلہ گنگ، کلرکہار، گجرات، علی پورچھٹہ، ظفروال، بھکر، صادق آباد اور ڈی جی خان میں امن و امان برقرار رکھنے کےلیے موبائل انٹرنیٹ سروس معطل رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔ پنجاب سمیت ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 21 حلقوں میں ضمنی انتخاب کےلیے پولنگ اتوار کو ہوگی، الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات کے لیے ریٹرنگ افسران، پریذائیڈنگ افسران اورڈیٹا انٹری آپریٹرز کی ٹریننگ بھی جمعے کو مکمل ہوئی۔ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 21 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ 21 اپریل کو ہوگی۔
Discussion about this post