بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیسز میں فردِ جرم عائد کر دی گئی۔ مقدمے کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی۔ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی نقول بھی فراہم کر دی گئی ہیں۔ پیر کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے بانی پی ٹی آئی کو ریفرنس کی نقول فراہمکی تھیں جبکہ فرحت شہزادی، مرزا شہزاد اکبر، ذلفی بخاری اور ضیا المصطفیٰ سمیت 6 اشتہاری ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ان کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم جاری کیا تھا جبکہ توشہ خانہ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی عدم حاضری کے باعث ملزمان پر فردِ جرم عائد نہ کی جا سکی تھی۔
Discussion about this post