چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں3 رکنی بنچ نے تحریک انصاف کی بلے کا نشان واپس لینے کیخلاف اپیل پر سماعت کی۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست واپس لے لی تھی اور اسی بنیاد پر سپریم کورٹ نے اسے خارج بھی کردیا۔ سماعت کے بعد پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ میں بلے کے نشان سے متعلق کیس چل رہا ہے، اس لیے سپریم کورٹ میں درخواست غیر مؤثر ہوچکی تھی، توقع ہےپشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ تحریک انصاف کے حق میں ہوگا۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات میں بے ضابطگیوں کے باعث پی ٹی آئی سے بلے کا نشان واپس لے کر پی ٹی آئی انتخابات کو کالعدم قرار دیا تھا۔ پی ٹی آئی نے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
Discussion about this post