ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے متعلقہ غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر بانی پی ٹی آئی کی موجودگی میں سینئر سول جج نے فرد جرم کمرہ عدالت میں پڑھ کر سنائی۔ بشریٰ بی بی کی عدم موجودگی پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ وکلاء صفائی نے بشریٰ بی بی کے درخواست استثنیٰ منظور کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے خارج کردی۔ عدالت کا موقف تھا کہ بشریٰ بی بی کو آج طلب کیا تھا وہ کس کی اجازت سے کمرۂ عدالت سے چلی گئیں؟ جیل انتظامیہ نے بتایا کہ بشریٰ بی بی 11:30 پر داخل ہوئیں اور 1:45 پر چلی گئیں۔
Discussion about this post