بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر مجموعی طور پر 18 مقدمات درج ہیں جن کی عدالت میں آج سماعت ہوئی۔ اس موقع پر عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے لیے 6 فروری کی تاریخ مقرر کی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 9 مئی کو نو لیگ کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا ۔
Discussion about this post