تحریک انصاف کے بانی اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ 5 مارچ کو الیکشن کمیشن میں انٹرا پارٹی الیکشن چیلنج کریں گے، شفاف الیکشن کا مطالبہ کرنے والوں کا انٹرا پارٹی الیکشن تاریخ میں ایک نیا سیاہ باب ہے۔ اکبر ایس بابر کے مطابق ساڑھے 8 لاکھ پی ٹی آئی ممبران میں سے 940 نے ووٹ دیے، 0.11 فیصد پی ٹی آئی ممبران نے تازہ ترین انٹرا پارٹی الیکشن میں ووٹ ڈالا۔ انٹرا پارٹی الیکشن کے نام پر اس فراڈ کو کیسے تسلیم کریں۔ یاد رہے کہ اتوار کو تحریک انصاف کے چیف الیکشن کمشنر رؤف حسن نے انٹرا پارٹی الیکشن کے نتائج کا اعلان کیا تھا جس کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن میں بیرسٹر گوہر چیئرمین اور عمر ایوب سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں، اس بار الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات تسلیم کرے گا اور ہمیں انتخابی نشان واپس ملے گا۔
Discussion about this post