اسلام آباد کی پیکا ایکٹ عدالت کے جج عباس شاہ نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر محفوظ فیصلہ سنایا اور پی ٹی آئی رہنما کو رہا کرنے کا حکم دیا۔ پیکا ایکٹ کے تحت ضمانت ملنے کے باوجود رؤف حسن کی رہائی ممکن نہیں ہے کیونکہ رؤف حسن مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات پر 2 روزہ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کی تحویل میں ہیں۔ اس سے قبل اسلام آباد کی پیکا ایکٹ عدالت کے جج عباس شاہ نے رؤف حسن کے خلاف درج مقدمے کی سماعت کی، پی ٹی آئی کے وکیل علی بخاری، مرزا عاصم بیگ اور سردار مصروف عدالت میں پیش ہوئے۔ علی بخاری نے دلائل دیے کہ وقاص جنجوعہ کےانکشاف پرمقدمہ ہوا، پورا کیس ایک بیان پر ہے، 3 خواتین کی ضمانت ہو چکی، 9 افراد کی درخواست ضمانت عدالت کے سامنے ہے۔ کارروائی مکمل ہونے پر عدالت نے پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کی درخواست ضمانت منظور کی اور انہیں پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں رہا کرنے کا حکم دیا۔
Discussion about this post