تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ نون میں ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ انسداد دہشت گردی اور اقدام قتل سمیت 11 دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا جس میں شعیب شاہین، عامر مغل سمیت 70 سے زائد رہنماؤں اور کارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے۔ متن کے مطابق ملزمان نے 26 نمبر چونگی کے قریب پولیس پر حملہ کیا، ڈنڈوں، پتھروں سمیت راڈ سے پولیس اہلکاروں کو زخمی کیا گیا۔ سرکاری گاڑی کے شیشے توڑے گئے اور پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں اور ان سے سرکاری سامان بھی چھینا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں کو آج اسلام آباد کی ضلعی عدالتوں میں پیش کیا جائے گا، جس کے لیے عدالت کے باہر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔
Discussion about this post