تحریک انصاف کی گرفتار خواتین نے ویڈیو بیان میں جیل میں اپنے ساتھ ہونے والی بدسلوکی کی تردید کردی ہے۔ عدالتی پیشی کے قبل گرفتار خاتون صنم جاوید خان نے جیل میں تشدد کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا جیل میں کوئی زیادتی نہیں ہوئی، کیونکہ ہم نے کچھ کیا ہی نہیں تو زیادتی کیا ہوگی۔ دوسری خاتون کے مطابق اس سے زیادہ کیا زیادتی ہو سکتی ہے کہ ہمیں بے گناہ جیل میں رکھا۔ عالیہ حمزہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ انہوں نے جس طرح گھر پر دھاوا بولا وہ قابل مذمت عمل ہے۔ ایک اور خاتون کے مطابق اگر سوشل اکاؤنٹس سے مسئلہ ہے تو سوشل میڈیا کے کیس کریں۔ یوں انتقامی سیاست کا نشانہ نہ بنائیں۔ حالیہ دنوں میں تحریک انصاف کی قیادت نے جیلوں میں قید خواتین کارکنوں کے ساتھ پولیس کی بدسلوکی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
We have not been tortured in jail, say PTI’s arrested women involved in 9 May attacks on Army pic.twitter.com/9JWDLzKR8m
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) June 2, 2023
Discussion about this post