درخواست میں کہا گیا ہے کہ 28 ستمبر کو پی ٹی آئی لیاقت باغ یا بھاٹہ چوک میں جلسہ کرنا چاہتی ہے۔ ڈپٹی کمشنر آفس نے جلسے کی اجازت کے لیے پی ٹی آئی کی درخواست وصول کرلی ہے۔ پی ٹی آئی کے ضلعی صدر چوہدری امیر افضل اور ڈسٹرکٹ سیکریٹری جنرل نے وکلا ٹیم کے ساتھ ڈپٹی کمشنر آفس میں درخواست جمع کرائی۔ بھاٹہ چوک راولپنڈی اسلام آباد کا سنگم ایریا ہے جہاں ہر سال قربانی کے جانوروں کی منڈی لگتی ہے۔ دوسری جانب لیاقت باغ میں جلسے کے حوالے سے پی ایچ اے نے مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیاقت باغ اب ایک مکمل تفریحی فیملی پارک بن چکا ہے اس لیے جلسے سے پھول پودے، کیاریاں اور بنچز تباہ ہوں گی جبکہ پارک کی بیوٹیفیکیشن اقدامات سب بری طرح متاثر ہوسکتے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے جلسے کے لیے ہوم ڈیپارٹمنٹ سے رہنمائی لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
Discussion about this post