چیئرمین بیرسٹر گوہر کی زیر صدارت تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں حماد اظہر، خالد خورشید، علی امین گنڈا پور، عمر ایوب سمیت دیگر قائدین شامل ہوئے۔ چیئرمین نے بتایا کہ حکومت نے عمران خان کے طبی معائنے کی یقین دہانی کرادی ہے، منگل کو ڈاکٹرز اُن کا علاج کریں گے۔ اجلاس میں تحریک انصاف نے اسلام آباد ڈی چوک احتجاج ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔ میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ احتجاج ملتوی کر رہے ہیں، حکومت نے مطالبہ مان لیا ہے، ڈاکٹرز عمران خان کا چیک اپ کریں گے۔ پمز کے ڈاکٹر ہوں یا شوکت خانم کے بانی چئیرمین کا بس علاج کروانا ہے۔
Discussion about this post