لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے سیکریٹری قومی اسمبلی کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی بحالی سے متعلق درخواست میں فواد چوہدری ، شاہ محمود قریشی ، حماد اظہر سمیت 61 مستعفی اراکین اسمبلی، اسپیکر قومی اسمبلی، الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت بھی کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی آئی کے 123 ارکان قومی اسمبلی نے استعفیٰ دیے۔ اسپیکر نے 11 ارکان کے استعفے 28 مئی کو جبکہ دیگر کے 17 جنوری کو منظور کیے۔ لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے قانون کے برعکس 19 مئی کو ارکان کی بحالی کا فیصلہ دیا جسے کالعدم قرار دیا جائے۔ عدالت نے سماعت کے بعد تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے ارکان کی بحالی کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین سے 21 جون تک جواب طلب کرلیا۔
Discussion about this post