اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالتی حکم میں کے مطابق ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پمز بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے لیے بورڈ تشکیل دیں اور رپورٹ رجسٹرار آفس میں جمع کرائیں۔ بورڈ میں بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل کو شامل کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔عدالتی آرڈر کی کاپی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھی عمل درآمد کے لیے بھیجی جائے، بانی پی ٹی آئی کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹائی جاتی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی عمر 72 سال ہے، وہ سابق وزیرِ اعظم اور انڈر ٹرائل قیدی ہیں۔ اڈیالہ جیل میں سیکیورٹی اقدامات بی کلاس قیدی کے چیک اپ میں رکاوٹ نہیں ہو سکتے۔
Discussion about this post