میڈیا رپورٹس کے مطابق اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم کی اپنے وکلا کے ساتھ 9 مئی اور توشہ خانہ سے متعلق مقدمات کی سماعت کے دوران ملاقات ہوئی ہے جس میں بانی پی ٹی آئی نے حکومت سے گفتگو کرنے والی مذاکراتی کمیٹی کو اپنے مطالبات تحریری طور پر حکومت کو پیش کرنے کی اجازت دیدی ہے۔ رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کی مذکراتی کمیٹی سانحہ 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن کے قیام سمیت حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے سیاسی قیدیوں کی رہائی کے مطالبات تحریری طور پر فراہم کرے گی۔ اُدھر اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے مختصر گفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے بھی تصدیق کی ہے کہ عمران خان نے پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کو اپنی ہم منصب حکومتی کمیٹی کو مطالبات تحریری صورت میں پیش کرنے کی اجازت دیدی ہے۔
Discussion about this post