چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پورا ایک سال ہوگیا ابھی تک انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کے باوجود پی ٹی آئی کو سرٹیفکیٹ نہیں جاری کیا گیا، الیکشن کمیشن آئینی ذمے داری نبھانے میں بری طرح ناکام ہوگیا۔ بیرسٹر گوہر اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ اُن کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے بھی الیکشن کمیشن نے فیصلہ روکا ہوا ہے۔مخصوص نشستیں ملنا پی ٹی آئی کا حق ہے۔ پی ٹی آئی کے بعد انٹرا پارٹی الیکشن کرانے والی جماعتوں کو سرٹیفکیٹ مل گئے، لیکن پی ٹی آئی کو تاحال سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا گیا۔
Discussion about this post