اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کی۔ نیب نے اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی ۔ جسے عدالت نے رد کرتے ہوئے چیرمین پی ٹی آئی کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ساتھ ہی عدالت نے نیب کو 190 ملین پاؤنڈ کیس کا ریفرنس بھی پیش کرنے کا حکم دیا۔ چئیرمین پی ٹی آئی کو نیب نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں گرفتار کیا ہے اور حکومت نے ان کے جیل میں ٹرائل کی منظوری دی ہے۔
Discussion about this post