الیکشن کمیشن نے 8 سال بعد پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنادیا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے فنڈ ریزنگ میں 34 غیر ملکی ڈونیشنز لی گئیں، امریکا، آسٹریلیا، یو اے ای سے عطیات لیے گئے، پی ٹی آئی نے امریکی کاروباری شخصیت سے بھی فنڈز لیے، 13 نامعلوم اکاؤنٹس منظر عام پر آئے جن کے بارے میں پارٹی کچھ بتانے سے قاصر ہے۔ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو شوکاز نوٹس جاری کردیاہے۔ کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین نے فارم ون جمع کرایا تھا جو غلط تھا۔ اکاؤنٹس چھپانا آئین کی خلاف ورزی ہے۔
Discussion about this post