تحریک انصاف 26 نومبر کو راولپنڈی کے فیض آباد کے قریب دھرنا دینے کی خواہش مند ہے لیکن راولپنڈی کی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پی ٹی آئی کو تجویز دی ہے کہ وہ اپنا یہ دھرنا علامہ اقبال پارک منتقل کردیں۔ اس سلسلے میں تحریک انصاف کی قیادت نے مقام کی تبدیلی پر مشاورت کے لیے مزید وقت مانگ لیا ہے۔ راولپنڈی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس دھرنے کے باعث حساس عمارتوں کی سیکورٹی اور پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ اسی لیے تجویز دی گئی ہے کہ تحریک انصاف فیض آباد کے بجائے یہ دھرنا علامہ اقبال پارک منتقل کردے۔

Discussion about this post