پھول نگر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ گندم کا کوئی بحران نہیں، 4 ماہ میں کسانوں کے لیے 400بلین کا پیکج لے کر آرہے ہیں، پنجاب میں مہنگائی کو مزید کم کریں گے۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کہتی ہیں کہ گندم خریدنے میں کرپشن کے بازار گرم ہو جایا کرتے تھے،لیکن انہوں نے وہ راستہ بند کر دیا ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ وہ آج یہاں پر نئے رورل ہیلتھ سینٹر کا افتتاح کرنے آئی تھیں ، پورے پنجاب میں300 رورل ہیلتھ سینٹرز ہیں، 2 ماہ میں تو لوگ صرف وعدے کر رہے ہوتے ہیں، چند ماہ میں پنجاب کے تمام اسپتالوں کو تبدیل کر کے رکھ دیں گے۔ ان کے مطابق جہاں ڈاکٹروں کی کمی ہے وہاں ڈاکٹروں کو بھیج رہے ہیں، فیلڈ اسپتال بنا کر پنجاب کے تمام دیہی علاقوں میں بھیج دیے ہیں، جہاں نرسز کی کمی ہے وہاں نرسز بھیج رہے ہیں، 200کلینکس آن وہیلز سےلوگوں کو دہلیز پر علاج کی سہولت مل رہی ہے، پنجاب میں 590 سڑکیں ٹھیک کرنے اور بنانے کا پروگرام شروع کر دیا ہے، پنجاب کی کوئی سڑک بھی ٹوٹی ہوئی نہیں رہے گی۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے لیے ٹیکنیکل تعلیم شروع کر چکے ہیں، یہاں پر ٹیکنیکل کالج ضرور بنائیں گے۔
Discussion about this post