پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے پیش نظرسرگودھا، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، راجن پور اور رحیم یارخان کے اضلاع میں فلڈ الرٹ جاری کر دیا۔ اُدھر گلگت بلتستان میں تیز بارشوں کی وجہ سے مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاعات ہیں۔ چلاس میں شاہراہِ قراقرم بند ہونے سے گاڑیوں میں پھنسے مسافر اور سیاح دشواری سے دوچار ہیں۔ لان میں عارضی پُل بہہ جانے کے سبب راستہ تاحال بند ہے، جس کی وجہ سے سندھ، بلوچستان اور پنجاب جانے والی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔
Discussion about this post