پنجاب اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ملک محمد احمد خان کی صدارت میں جاری ہے۔ نون لیگ نے مریم نواز کو پنجاب اسمبلی کے لیے قائد ایوان نامزد کیا ہے جبکہ تحریک انصاف نے سنی اتحادکونسل کی شراکت سے رانا آفتاب احمد خان کو وزیراعلیٰ بنانے کی جستجو شروع کردی ہے۔ آج اجلاس کے دوران رانا آفتاب نے پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرنا چاہی مگر اسپیکر نے اجازت نہیں دی۔ ملک احمد نے کہا آج کا اجلاس صرف وزیراعلی کے چناؤ کے لیے ہے ۔ سنی اتحاد کونسل کے اراکین بولنے کی اجازت نہ ملنے پر ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔ اس موقع پر مریم نواز نے اپوزیشن کو منا کر ایوان میں واپس لانے کا کہا جس پر 6 لیگی رہنما اپوزیشن کو منانے پہنچ گئے۔ پنجاب اسمبلی کا ایوان اس وقت 327ارکان پر مبنی ہے۔ ن لیگ کو 224 ارکان کی حمایت حاصل ہے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے پاس 103 ارکان ہیں۔ قائد ایوان کے لئے 186 ارکان کی اکثریت حاصل کرنا ہوگی۔
Discussion about this post