پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ماحول کو بہتر بنانے اور اسموگ کے خاتمے کے لیے صوبائی حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا ہے جس کے نتیجے میں ماحولیاتی تحفظ اتھارٹی انوائرمینٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنائی جائے گی جو ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات اور قوانین پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنانے پر زیادہ توجہ دے گی۔ مریم اورنگزیب کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صدارت میں کابینہ کی اسموگ سے متعلق کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ میں اسموگ مانیٹرنگ اسیکٹورل سیل بنایا گیا ہے، جس میں ہر ڈیپارٹمنٹ کا نمائندہ ہوگا۔ یہی نہیں ماحول کے تحفظ کے لیے خصوصی فورس بنانے کا بھی ارادہ کرلیا گیا ہے۔ جس کے لیے ڈیٹا جمع کیا جائے گا جس سے پتا چلے گا کہ کون سا شعبہ اسموگ میں کتنے اضافے کا سبب بن رہا ہے۔ زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر کوئی بھٹہ نہیں چلے گا۔ گاڑیوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیاجارہا ہے۔ زیادہ دھواں چھوڑنے اور خراب انجن والی گاڑیوں کو بند کیاجائے گا۔ خراب انجن والی گاڑیوں کی مانیٹرنگ اور سرٹیفکیشن کا نظام لایا جا رہا ہے۔
Discussion about this post