بجلی کے بڑھتے بلوں سے نجات کے لیے پنجاب بھر کے تمام تھانوں کی الیکٹرسٹی ضروریات شمسی توانائی سے پوری کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔کچے کے علاقے میں موجود تھانوں میں اکثر بجلی کے بل ادا نہ ہونے اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے سروسز معطل رہتی تھیں لیکن اب ان تھانوں کی اپ گریڈیشنز کے ساتھ وہاں پر بھی سولر سٹم لگانے کا ارادہ کرلیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق سولر سسٹم سے فرنٹ ڈیسک پر تمام سروسز بلاتعطل فراہم کی جاسکیں گی۔ سولرائزیشن 2مرحلوں میں مکمل کی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں پنجاب کے350 تھانے پر سولر سسٹم کی تنصیب کاعمل شروع کر دیا گیا جبکہ دوسرے مرحلے میں اگلے مالی سال میں 375 پولیس اسٹینشز پر تنصیب ہوگی۔ ہر پولیس اسٹیشن پر3کلو واٹ کاسسٹم بیٹریز سمیت نصب کیا جا رہا ہے۔ تھانوں کے بعد خدمت مراکز اور پی ایچ پی پوسٹس پر بھی سولرسسٹم نصب کیے جائیں گے۔ معلوم ہوا ہے کہ کچے کے علاقوں میں موجود چیک پوسٹوں پر 10 کلو واٹ کے سولر سٹم بیٹری کے ساتھ لگائے جائیں گے تاکہ پولیس روشنی میں اپنا کام کر سکے۔ ان علاقوں کی چیک پوسٹوں کو بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سامنا بھی رہتا تھا اور بل ادا نہ ہونے کی وجہ سے بجلی کا کنکشن بھی کاٹ دیا جاتا تھا لیکن اب آئی جی پنجاب عثمان انور نے خصوصی طور پر اُن تھانوں اور چیک پوسٹوں کو ہدف بنایا ہے جہاں پر بجلی نہ ہونے کے باعث پولیس کے ساتھ شہریوں کو مسائل کا سامنا رہتا تھا۔
Discussion about this post