ملتان کے نشتر اسپتال کی چھت پر لاشوں کی بے حرمتی کے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے تھے۔ جس میں اسپتال کے مردہ خانے کی چھت پر کئی مسخ شدہ لاشیں دیکھی جاسکتی ہین۔ جن کے بارے میں کہا جارہا تھا کہ یہ زیادہ تر لاوارث لاشیں ہوتی ہیں جنہیں اسپتال انتظامیہ چھت پر ڈال دیتی ہیں۔ جس کے بعد فضائی مخلوق ان کے گوشت کو نوچ لیتی اور پھر جو ہڈیاں بچ جاتیں۔ اسپتال انتظامیہ اسے کسی تجربے کے لیے استعمال کرتی۔ وزیراعلیٰ کے مشیر چوہدری زمان گجر نے ان تصاویر کے بعد اسپتال کا دورہ کیا۔ مسخ شدہ لاشوں کی تدفین کا حکم دیتے ہوئے اس گھناؤنے عمل میں ملوچ ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی بھی ہدایت کی جبکہ محمکہ صحت نے اس سارے معاملے پر6 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔
Discussion about this post