لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر پنجاب میں الیکشن کرانے کے معاملے پر گورنر بلیغ الرحمان کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا۔ جس میں الیکشن کمیشن کے حکام سمیت آئی جی اور چیف سیکریٹری پنجاب میں شامل ہوئے۔ اجلاس میں متوقع الیکشن اور لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر پنجاب نے لاہور ہائی کورٹ سے اُس کے فیصلے کی تشریح کے لیے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اُدھر عمران خان نے طے شدہ وقت 90 روز میں الیکشن نہ ہونے کی صورت میں تحریک چلانے کا ارادہ کرلیا ہے۔ یاد رہے کہ جمعے کو لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن اور نگراں حکومت کو حکم دیا تھا کہ وہ فوری طور پر پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں۔
Discussion about this post