پنجاب میں 9 مئی کو دہشت گردی دکھانے والے 84 شرپسندوں کی نادرا سے شناخت مکمل کرلی گئی ہے۔ پنجاب کی نگراں حکومت نے نادرا کو 166 افراد کی شناخت کے لیے ڈیٹا بھیجا تھا۔ پنجاب کی حکومت کو281 افراد کے بارے میں معلومات شہریوں کی جانب سے بھیجی گئیں۔ عوام سے 1173 شرپسند عناصر کی تصاویر ملیں۔ شرپسند عناصر کی سب سے زیادہ معلومات وٹس ایپ پر موصول ہوئیں۔ سوشل میڈیا لنک سے بھی بیشتر افراد کی شناخت کی جا چکی ہے۔
Discussion about this post