اسلام آباد میں روسی سفیر البرٹ پی خوریف نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے روس کے صدر کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ وزیراعظم نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور ماسکو سٹی ہال حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اس المناک گھڑی میں روس کے ساتھ کھڑا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان روس کے ساتھ کئی شعبوں بالخصوص توانائی، تجارت اور سرمایہ کاری میں دوطرفہ تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔ روسی سفیر نے وزیراعظم کو یقین دلایا کہ روس پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار کرنا چاہتا ہے۔
Discussion about this post