ایس ایس پی قلات دوستین دشتی کے مطابق فائرنگ سے پولیس کا ایک سب انسپکٹر، 4 لیویز اہلکار اور 5 شہری جاں بحق ہوئے۔ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب رہے ۔ پولیس حکام کے مطابق قومی شاہراہ اور شہر میں مسلح افراد رات سے پولیس کے ساتھ مقابلہ کر رہے تھے جس میں جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ ادھر نامعلوم مسلح افراد نے جیونی میں بھی پولیس تھانے پر حملہ کیا تھا، حملہ ایرانی سرحد سے 15کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھانے پر کیا گیا۔ حملے میں پولیس تھانے کے ساتھ کھڑی2 گاڑیوں کو نقصان پہنچا، حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
Discussion about this post