نئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے پہلےدن کے موقع پر گارڈ آف انر لینے سے انکار کردیا۔ اسلام آباد پولیس کی طرف سے چیف جسٹس کو گارڈ آف آنر پیش کیا جانا تھا۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سپریم کورٹ آمد کے موقع پر عملے کی جانب سے استقبال کیا گیا۔ چیف جسٹس کا اس موقع پر کہنا تھا کہ آج اُن کی بہت ساری میٹنگز ہیں اور فل کورٹ ہے، آپ سب کا تعاون چاہیے۔ آپ لوگوں سے تفصیلی ملوں گا، لوگ سپریم کورٹ خوشی سے نہیں آتے، لوگ اپنے مسائل ختم کرنے کے لیے سپریم کورٹ آتے ہیں۔ انہوں نے سپریم کورٹ کے عملے کو ہدایت کی کہ انصاف کے دروازے کھلے رکھیں، آنے والے لوگوں کی مدد کریں۔ سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجرل ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعت آج ہورہی ہے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اپنے پہلے عدالتی دن پر فل کورٹ کی سربراہی کررہے ہیں۔ سپریم کورٹ کے 15 ججز پر مشتمل فل کورٹ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کی سماعت کررہا ہے۔ سپریم کورٹ کے 8 رکنی بینچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجرل ایکٹ پر 13 اپریل کو عمل درآمد روکا تھا۔
Discussion about this post