سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ لندن میں ایک ہفتہ قیام کریں گے۔ معلوم ہوا ہے کہ سابق چیف جسٹس ماڈل ٹیمپل میں بطور بینچرز شمولیت کی تقریب میں شریک ہوں گے۔ مڈل ٹیمپل کا بینچر بننا اعزاز ہے، یہ عدلیہ میں اعلیٰ عہدوں پر فائز شخصیات کو دیا جاتا ہے۔ قاضی فائز عیسیٰ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ پاکستان کی پہلی شخصیت ہیں جنہیں مڈل ٹیمپل میں بطور بینچر منتخب کیا گیا۔ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو رواں سال مئی میں تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ قاضی فائز عیسیٰ نے مڈل ٹیمپل کی انتظامیہ کو لکھا تھا کہ وہ 25 اکتوبر کو اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد ہی شرکت کر سکتے ہیں جس پر ان کے اعزاز میں تقریب کی تاریخ 29 اکتوبر مقرر کی گئی۔ سابق چیف جسٹس نے اسی عظیم قانونی درسگاہ سے قانون کی تعلیم حاصل کی تھی اور ان کے والد قاضی عیسیٰ بھی مڈل ٹیمپل کے گریجویٹ تھے۔
Discussion about this post