پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جوڈڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نے معطل کر کے سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی ہے۔ محمود خان اچکزئی پر تھانہ گوالمنڈی میں دفعہ 448 اور دفعہ 447 کے تحت مقدمہ درج کیاگیا تھا۔ جعمے کو سرکاری اراضی قبضہ کیس میں محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے۔ گزشتہ ماہ کوئٹہ انتظامیہ کیطرف سے محمود خان اچکزئی کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا تھا جس کی پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے شدید مذمت کی تھی۔ سرکاری ملکیتی اراضی کے ایک حصے پر محمود خان اچکزئی کا غیرقانونی قبضہ ختم کرانے کرنے کا دعویٰ کوئٹہ انتظامیہ نے کیا تھا۔ یاد رہے کہ محمود خان اچکزئی ، آصف علی زرداری کے خلاف صدارتی امیدوار تھے۔ ان کی جماعت اور اتحادیوں نے الزام لگایا تھا کہ چھاپہ دراصل انتقامی کارروائی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے اسمبلی فلور پر محمود خان اچکزئی کے گھر چھاپہ مارنے کی مذمت کی تھی۔
Discussion about this post