بلوچستان لبریشن فرنٹ کا انتہائی مطلوب دہشت گرد سرغنہ شمبین عرف شہک اپنے ہی ساتھی کے ہاتھوں مارا گیا۔۔ شمبین عرف شہک بی ایل ایف کا اہم ترین کمانڈر تھا جو کئی دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہا۔ معلوم ہوا ہے کہ بی ایل ایف اور دیگر بھارتی فنڈنگ سے بنے دہشت گرد گروپوں میں فنڈنگ اور اختیارات کی جنگ شدت اختیار کر چکی ہے۔ شمبین عرف شہک فورسز پر حملوں اور ہتھیار ڈالنے والے پرانے ساتھیوں کے قتل میں بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔ شمبین عرف شہک بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر کئی حملوں میں براہ راست ملوث رہا ہے۔
Discussion about this post