سندھ میں موسلادھار بارش کے پیش نظر جمعے کو کراچی میں سرکاری اور نجی اداروں میں ہاف ڈے ڈیوٹی دینے کا فیصلہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کیا ہے۔ صوبہ سندھ میں رین ایمرجنسی لگادی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے تمام بلدیاتی اداروں، انتظامیہ اور اسپتالوں کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ جمعے کو غیرضروری گھروں سے نہ نکلیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 2 بجے سے بارش کا امکان ہے۔ اس کے بعد مختلف اوقات میں 3 تا 4 بارش کے اسپیل ہونے کا امکان ہے۔ شہر میں 12 گھنٹے میں 13 سے 16 ملی میٹر بارش کا امکان ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ سندھ کے شمالی علاقوں میں آج رات سے 2 مارچ تک بارش کا امکان ہے ۔
Discussion about this post