مغربی ہواؤں کا سسٹم پاکستان میں آگیا ہے، چاغی، کوہلو اور خاران سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش نے پھر سے ہر ایک کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔ سرحدی علاقے موسیٰ خیل میں تیز ہواؤں کے ساتھ دھواں دھار مسلسل بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے جس سے سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔ بارکھان اور اس کے قریبی علاقوں میں بھی رات گئے سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے ہورہی ہے۔ یہاں بھی تواتر کے ساتھ بارش کے بعد درجہ حرات گر گیا ہے اور سردی بڑھ گئی ہے۔ اُدھر کئی علاقوں میں سیلابی ریلے نے زندگی کو مفلوج کردیا ہے۔
Discussion about this post