محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں تیز آندھی اور بارشوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جب کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں تیز ہوائیں، آندھی چلنے کے ساتھ تیز بارش کا بھی امکان ہے۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ شمال مشرقی بلوچستان، پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چندمقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔ اسی طرح مری گلیات، اٹک راولپنڈی، چکوال، جہلم، ملتان، خانیوال، ساہیوال، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، فیصل آباد، گوجرانوالہ، قصور، جھنگ، لیہ، بھکر، ڈی جی خان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ دوسری جانب چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی کے مضافات میں 22 یا 23 جون کو بارش کا امکان ہے۔
بارش کراچی کی سپرہائی وے اور اس کے اطراف میں ہوسکتی ہے۔ اُدھر پنجاب اور کشمیر میں مون سون کا آغاز 29 یا 30 جون سے ہو سکتا ہےاسی طرح سندھ میں 5 یا 6 جولائی کے بعد مون سون کا آغاز ہو سکتا ہے۔ رواں سال کراچی سمیت سندھ میں معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے۔
Discussion about this post