محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ طاقت ور مون سون ہواؤں کا سلسلہ اتوار کی رات سندھ میں داخل ہوگا اور قومی امکان ہے کہ کراچی میں پیر اور منگل کو موسلادھاربارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ کراچی ڈویژن میں یہ بارش گرج چمک کے ساتھ ہوگی اور شہر کے بیشتر مقامات پر موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی جارہی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 28 جولائی کی شام/ رات سے 30 جولائی تک دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔
Discussion about this post