محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغرب، بحیرہ عرب، خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک پر اثر انداز ہوں گی، جس کے نتیجے میں اسلام آباد، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا میں طوفانی بارشیں ہوسکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات سے سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارشوں کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بارشوں کا نیا اسپیل 15 اگست سے داخل ہوگا اور بارشوں کے اسپیل 18 اگست جاری رہنے کی توقع ہے۔ بلوچستان کے اضلاع خضدار، قلات، سوراب، آواران، مستونگ، نصیرآباد، جعفرآباد، صحبت پور، جھل مگسی، کچھی، سبی، پنجگور، کوہلو، موسی خیل، بارکھان، لورالائی، ہرنائی، ژوب، زیارت، شیرانی اور مکران میں بارشیں ہو سکتی ہیں۔ عوام کو غیر ضروری سفرسے گریز کرنے کا کہا گیا ہے، بارشوں کے نئے اسپیل کے دوران ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ پی ڈی ایم اے کا مزید کہنا تھا کہ پکنک پوائنٹس پر جانے سے گریز کیا جائے، بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنےکا خدشہ ہے، عوام بجلی کےکھمبوں، موبائل کے استعمال سے گریز کریں۔
Discussion about this post