اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کو خط میں یہی لکھا ہے کہ عدالت عظمیٰ نے اپنی حد سے تجاوز کیاہے۔ مالی امور کی اجازت صرف ایوان ہی دے سکتی ہے کیونکہ یہ اختیار تو حکومت یا پھر کابینہ کے پاس بھی نہیں۔ راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ ادارے حدود سے نکل کر دوسرے کی حدود میں داخل ہوں گے تو فسادی صورتحال ہوگی جس کے بعد کسی کی عزت محفوظ نہیں رہے گی۔ یاد رکھنا چاہیے کہ پارلیمنٹ سپریم ہے اور تمام اداروں کی ماں ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی کے مطابق معاملات سیاستدانوں کو ہی حل کرنے چاہیے۔ عدالت کو سیاسی معاملات سے دور رہنا ہوگا کیونکہ ایسے معاملات نے عدالت کی عزت میں کمی کردی ہے۔ عدالت غیرضروری طور پر زیر بحث آئی اور اس پر تنقید ہوئی۔
Discussion about this post