الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی کراچی،حیدرآباد اور دیگر ضلعوں میں 15 جنوری کو بلدیاتی الیکشن نہ کرنے کی درخواست کو رد کردیا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے ایک اہم اجلاس کے بعد حکم دیا کہ کچھ بھی ہوجائے بلدیاتی الیکشن اتوار کو ہی ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ سے درخواست کی ہے کہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن پر فوج اور رینجرز تعینات کی جائے۔ یاد رہے کہ سندھ حکومت نے ایم کیو ایم پاکستان کے تحفظات اور خدشات کی بنا پر 15 جنوری کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر جماعت اسلامی اور تحریک انصاف نے سخت ردعمل دیتے ہوئے احتجاج کی دھمکی دی تھی۔
Discussion about this post