گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا کے وارنٹ گرفتاری جاری کرکے انہیں 7 مارچ کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ وفاقی وزیر کے خلاف یہ اقدام گجرات کے تھانہ انڈسٹریل میں رانا ثنا کے خلاف درج ایک مقدمے میں کیا گیا ہے۔ ان کے خلاف مقدمہ انسدادِ دہشت گردی کی دفعات کے تحت 5 اگست 2022 کو شاہ کار اسلم کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ جس میں وفاقی وزیر پر الزام لگایا گیا کہ انہوں نے چیف سیکریٹری اور ان کے گھر والوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ مدعیٔ مقدمہ کے مطابق اس نے ٹی وی پر رانا ثنا کو دھمکیاں دیتے دیکھا تھا۔ گجرات پولیس نے مقدمے کو خارج کرکے اخراج رپورٹ عدالت میں جمع کرائی تھی ۔عدالت نے پولیس کی رپورٹ کو خارج کرتے ہوئے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
Discussion about this post