وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ عمران خان کے 26 نومبر کے جلسے میں دہشت گردی ہوسکتی ہے۔ ان کے مطابق خفیہ اداروں کی رپورٹس میں یہی پتا چلا ہے۔ اسی لیے ریڈ الرٹ جاری کیا۔ ان کے مطابق پی ٹی آئی جلسے پر دہشت گردی کا خدشہ ہے اسی لیے وہ عمران خان سے کہتے ہیں کہ اس بے مقصد مارچ کو ختم کرکے اپنی اور دوسروں کی جان کو محفوظ بنائیں۔ وفاقی وزیرکے مطابق ریڈ الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد اجتماع سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ عمران خان کے پاس ابھی بھی وقت ہے، اجتماع ملتوی کریں۔ لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ عمران خان بضد ہیں وہ ہفتے کو راولپنڈی میں جلسہ ضرور کریں گے۔
انہوں نے عمران خان کی لانگ مارچ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا یہ مارچ پاکستان کی تباہی اور عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے ہے۔ عمران خان کے سپورٹرز شیطانی عمل میں اس کا ساتھ نہ دیں۔ پاکستان کے قائم رہنے میں ہی ہم سب کا مفاد ہے۔بدقسمتی سے عمران خان کو دو ڈھائی ہزار لوگ ٹھاٹھیں مارتا سمندر لگتے ہیں
Discussion about this post