وزیرداخلہ رانا ثنا نے ایک بیان میں عمران خان پر کڑی تنقید کی ہے۔ انہوں نے تحریک انصاف کو مشورہ دیا کہ وہ چور اور جھوٹے لیڈر کو قیادت سے الگ کریں اور نیک ایمان دار شخص کو چیئرمین بنائیں۔ وفاقی وزیر کہتے ہیں کہ عمران خان جھوٹے ہیں اور ایک جھوٹا، چور اور بے ایمان لیڈر نہیں ہوسکتا۔ آئین کے تحت جھوٹا، چور اور خائن لیڈر نہیں ہوسکتا۔ رانا ثنا نے ” ڈیلی میل ” کی معافی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جھوٹی خبریں شہباز شریف کے خلاف شائع کراتے رہے لیکن ” ڈیلی میل ” کا اعتراف اس جانب اشارہ کرتا ہے کہ اس جھوٹ کے ماسٹر مائنڈ عمران خان تھے۔
Discussion about this post